ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر ولید اقبال نے سانحہ 9 مئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جناح ہاؤس پر حملے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی مذمت کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ مضبوط فوج آئینی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔
ولید اقبال نے مزید کہا کہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی صدرات کرتا ہوں جس میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد پیش کی گئی ہے۔