ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر
کیپشن: Pakistan vs Srilanka
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز کو شامل کرنے کی تجویز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ورلڈ کپ کے پیش نظر دورے میں ون ڈے میچز شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان اس معاملے پر ابتدائی بات چیت ہوئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی اور یہ 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر