سٹی 42:اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کو گجرات ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس سے بری کردیا ۔
دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل ایڈووکیٹ رانا انتظار نے عدالت کو بتایا کہ تمام منصوبوں سے متعلق دستاویزات موجود ہیں جس پر عدالت نے واضح کیا کہ دلائل سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کر نا ہے۔
دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہی نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، وکیل کا کہنا تھا کہ کس کے کہنے پرمقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہے، کوئی پتہ نہیں۔ ہیل عباس کویہ مقدمات میں پرویزالٰہی کا فرنٹ مین کہتے ہیں مگر گوجرانوالہ عدالت سہیل عباس کومقدمہ سے ڈسچارج کر چکی ہے۔عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
خیال رہے کہ پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ پرویزالٰہی کےخلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود تھی تاہم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے پرویزالہیٰ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری 2جون تک جاری کیے تھے
صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو بکتر بند گاڑی اور سخت سیکیورٹی حصار میں ضلع کچہری پیش کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے گجرات کرپشن کیس میں پرویز الہی کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک سماعت کر رہے ہیں۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کی ہے کہ پرویز الہی کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ان پر اپنے دور میں کرپشن کرنے کے الزامات ہیں جن کی تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ہم نے ریمانڈ مانگا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف ہے کہ گجرات میں 20 ستمبر 2022 کو سڑک بنانے کی منظوری دی، میار اسد بلڈر اور میسرز ہائی وے کو 3 دسمبر 2022 کو 15 کروڑ 20 لاکھ کی ادائیگی کی گئی، 268 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، 25 کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، 35 ملین روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گئیں، 40 ملین روپے کی بوگس ادائیگی ریت اور مٹی کے کھاتے میں کی گئی۔
لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔