ویب ڈیسک: سابق ایم این اے جواد حسین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنےکے بعد جواد حسین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فیصل کریم منڈی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد پی ٹی آئی کے ایم این اے کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہنا ہے .بلاول بھٹو زرداری کے جانب سے محمد علی شاہ اور جواد حسین کو پارٹی میں شمولیت خؤش آمدید کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کچھ لوگوں کو پارٹی میں لے گی جو ہمارے نظریہ پر پورا اترتے ہیں۔ہم آج بھی فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے استثنیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کل پشاور ریڈیو کا دورہِ کیا۔یہ ریڈیو سٹیشن 1930 میں قائم کیا گیا تھا،9 مئی کو وہاں توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی۔
محمد علی شاہ نے کہا کہ جواد حسین آج پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ،میں ان کا مشکور ہوں ۔مجھے اپنے ورکروں کو احساس ہے ان کے ساتھ مل کر اپنے صوبے کی خدمت کرو نگا،مالاکنڈ ڈویژن فاٹاکا حصہ رہا ہے،آرٹیکل 247 کے تحت علاقے کی خصوصی خیثت قائم ہوئی ہے۔میں امید کرتا ہوں کے پاٹا کو دوبارا ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
سابق ایم این اے جواد حسین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 2008 سے 2013 تک ایم این اے رہا ہوں،پھر میں 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا۔ پی ٹی آئی کی جو حکومت کا جو سسٹم تھا وہ بادشاہت والا تھا۔ پی ٹی آئی غیر سیاسی جماعت تھی ہم نے چار سال کا عرصہ مشکل سے گزرا،صوبے میں کوئی کام نہیں کیا گیا نہ کسی پروجیکٹ پے پاکستان میں کام کیا گیا۔اپنی پارٹی سے گیا تھا اپنی پارٹی میں واپس آیا ہوں۔