ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
لاہور پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر سک نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی کو ٹرک نے کچل ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ بہن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بھائی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ڈیڈ باڈی قبضے میں لے کر ابتدائی تفتیش کا آغار کر دیا گیا ہے۔