ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ، نیا ریٹ جانیے

ڈالر کی قدر میں اضافہ، نیا ریٹ جانیے
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں12پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرزکے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر285.50روپے کاہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 30 روپے سے زائد بھی گر گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کمی دیکھی گئی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5.5 فیصد کی بحالی ریکارڈ کی گئی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر