ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم دورہ ترکی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم خبر

وزیراعظم دورہ ترکی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: Shehbaz Sharif And Erdogan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ستاش گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ، جس پر وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہ ترکی جاری ہے ، وزیراعظم سے سُتاش گروپ کےبورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں ستاش گروپ نے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت 4سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کردی۔

گذشتہ روز زیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، رواں سال دونوں برادر ملک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی قیادت، عوام اور افواج گہری قربت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی ہم ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔