ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے لگائی جاسکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت پر مسلح چڑھائی اور وفاق و صوبوں سے عدم وفاداری کی گئی۔

دفعہ 124 کے تحت کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھی ملزمان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ کرنے یا نہ کرنے پر وزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔