ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

ہزاروں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: SCHOOL STUDENTS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پرائمری سکولوں میں 18 فیصد نان فنکشنل، 40 فیصد کا رزلٹ غیرتسلی بخش اور 28 فیصد سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی انرولمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چارہزارسے زائد پرائمری سکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑگیا۔ مذکورہ سکول پانچ سال قبل پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو  مینجمنٹ اتھارٹٰی  کے حوالے کئے گئے تھے۔ 

مذکورہ سکولوں میں سے 18 فیصد غیر فعال جبکہ 40 فیصد میں پیک کا رزلٹ تسلی بخش نہیں۔ ذرائع کےمطابق 28 فیصد سکولوں میں انرولمنٹ جعلی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مذکورہ سکولوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اے ای اوز کو فی سکول کی مانیٹرنگ کا پانچ سو روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ مانیٹرنگ اگست میں کی جائے گی۔

 تسلی بخش کارکردگی نہ ہونے پرمتعلقہ پرائمری سکول کو محکمہ سکول ایجوکیشن کی تحویل میں واپس لے لیا جائے گا۔ مذکورہ سکولوں میں لاہور کے27 سکول بھی شامل ہیں۔



 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر