ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازحکومت کو ایک اور بڑاجھٹکا،اہم شخصیت مستعفی

شہبازحکومت کو ایک اور بڑاجھٹکا،اہم شخصیت مستعفی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑاجھٹکا لگ گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی مستعفی ہوگئے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا جس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

شیخ رشید کی جانب سے اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد وزیراعظم کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیا گیا تھا۔

بعداز سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر حنیف عباسی کو کام سے روک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ عدالت عالیہ نے ان کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے تھے۔