(ویب ڈیسک) ایک شخص نے اپنی بیوی سے انتقام کی آگ میں اپنے بیٹے پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ اس نے اپنے بیٹے کو باندھ کر پہلے اس پر شہد چھڑکا اور پھر اسے کیڑے مکوڑوں کے آگے چھوڑ دیا۔
بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انسانیت سوز واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انسانی حقوق کے ایک عہدیدار نے پولیس کو اس واقعے کا بتایا کہ ایک خاتون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے بیٹے کو شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کے آگے چھوڑ دیا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو تب تک بچہ کیڑے مکوڑوں میں گھر چکا تھا اور شدید تکلیف میں تھا۔ جب کہ اس کا والد واقعے کہ بعد فرار ہو گیا تھا۔
یہ واقعہ مصر کے شمالی علاقے میں واقع ایک گاوؑں میں پیش آیا۔ انسانی حقوق کے عہدیدار نے بتایا کہ بچے کی عمر 7 سال ہے۔ پولیس کو رپورٹ جمع کروانے کے بعد بچے کی والدہ اپنے شوہر کے ظلم سے خوف زدہ ہو کر اپنے بیٹے کو لے کر دوسرے گاوؑں میں چلی گئی۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ میرا شوہر بچے پر ظلم کے نئے نئے حربے استعمال کرتا رہتا ہے۔ اس نے کہا کہ بچے کو کھانے پینے سے بھی محروم رکھتا تھا۔
دوسری طرف پولیس نے اس ظلم پسند والد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔