میٹرک، انٹر کے امتحانات کن مضامین اورکب ہونگے؟ شفقت محمود نے بتادیا

میٹرک، انٹر کے امتحانات کن مضامین اورکب ہونگے؟ شفقت محمود نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شفقت محمود نے کہا کہ صوبوں کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لازمی لینے پر اتفاق ہوا، طلباء کے امتحانات صرف منتخب کیے گئے مضامین کا لینے کا فیصلہ کیاگیا,میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لئےامتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بارصوبوں کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لازمی لینے پر اتفاق ہوا، طلباء کے امتحانات صرف منتخب کیے گئے مضامین کا لینے کا فیصلہ کیاگیا، امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ کانفرنس میں گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ۔

شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی وزراء کے اجلاس میں تمام تعلیمی فیصلے متفقہ طور پر منظور کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ طلبا کی یہ شکایت درست ہے کورس مکمل نہیں کرایا جاسکا،شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات چار مضامین میں ہوں گے، امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے لیے جائیں گے،وزیر تعلیم نے تسلیم کیا کہ طلبا کی یہ شکایت درست ہے کورس مکمل نہیں کرایا جاسکا۔

 تاہم اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اس بات پر قائم ہیں کہ امتحانات ہر صورت میں ہوں گے، تمام فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ کوئی دباؤبرداشت کریں گے,وزیرتعلیم نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے، پہلے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 24 جون کے بعد امتحانات لئے جائیں لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ بچوں کو امتحانات کی تیاری کیلئے وقت دیا جانا چاہیے اور اب 10 جولائی کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے اور ان امتحانات کے بعد ہی دیگر امتحانات ہوں گے، جب کہ ہر پیپر میں مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ بچے تیاری کر لیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباء کی کورس ورک پورا نہ ہونے کی شکایت درست ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے پریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کے بھی امتحانات صرف اختیاری مضامین میں لئے جائیں گے، جب کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک تمام امتحانات کے نتائج آجائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں پہلے انٹر  اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے,بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے,شفقت محمود نے نویں اور گیارہویں جماعتوں کے لئےبھی سکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کیا۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer