ویب ڈیسک :گلوکارہ مومنہ مستحسن اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں, گزشتہ روز سے علیزے شاہ کو نئی ویڈیو میں نامناسب لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا
تفصیلات کےمطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں, گزشتہ روز سے علیزے شاہ کو نئی ویڈیو میں نامناسب لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا
مومنہ مستحسن نے مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ کسی کی تنقید سے علیزے کو کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ جیسی ہیں وہ ویسی ہی رہیں گی اور نہ ہی ان کی شہرت کو کسی کی تنقید سے فرق پڑے گا۔
View this post on Instagram
مومنہ مستحسن نے یہ بھی لکھا کہ جو جیسا جینا چاہتا ہے اسے ویسے جینے کا حق ہے ، آپ بلاوجہ کی تنقید کرکے اپنی توانائی اور وقت ضائع کرتے ہیں، آپ دوسروں کیلئے آزادی کا سبب بنیں تاکہ آپ کی آزادی میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ مومنہ مستحسن نے لکھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا کبیرہ گناہ ہے لہذا اس کی معافی مانگنی چاہئے اور آخرت کے لیے آسانی کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔علیزے شاہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ویڈیو میں انگریزی بیک گراؤنڈ میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔
View this post on Instagram