ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ پنجاب حکومت نے کس کس کو بلوا لیا؟

secretary tourism Punjab
کیپشن: secretary tourism Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:یونیسکو کی آرکیالوجی کےعالمی ماہرین کو پنجاب میں مدعو کرنے کی پیشکش،سیکرٹری ٹورازم پنجاب کی طرف سے یونیسکو کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سیکرٹری ٹورازم کیپٹن(ر)مشتاق احمد سے یونیسکو کی عہدیدار آمنہ علی کی ملاقات، یونیسکو کی آرکیالوجی کےعالمی ماہرین کو پنجاب میں مدعو کرنے کی پیشکش،سیکرٹری ٹورازم پنجاب کی طرف سے یونیسکو کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا۔

سیکرٹری ٹورازم کیپٹن(ر)مشتاق احمد  کا کہنا تھا کہ یونیسکو محکمہ آرکیالوجی کی استعدادکار بڑھانے میں تعاون کرے،اوچ شریف میں بی بی جیوندی کے مزار پر مذہبی سیاحت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اگست میں ٹیکسلا میوزیم میں گندھارا تہذیب پر نمائش منعقد ہوگی جس کیلئے سفارتکاروں اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائےگا۔ سیکرٹری ٹورازم کیپٹن(ر)مشتاق احمد  کا مزیدکہنا تھا کہ منکیالا سٹوپا ٹیکسلا کی کنزرویشن کا کام جلد شروع ہو جائے گا، ہیریٹیج سائٹس کی بحالی کے لئے یونیسکو سے مکمل تعاون کریں گے، ترجیحات کا تعین کر کے آگے بڑھیں گے،