آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے بڑے مطالبات  کر دیے

merchant
کیپشن: merchant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آل پاکستان انجمن تاجران نے بجٹ کے موقع پر وزارت خزانہ سے مطالبات کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر اور دیگر تاجر قائدین نے ہفتہ  وار دو یوم کی تعطیل ختم کرنے اور پورے ملک میں کاروبار کرنے کے یکسان اوقات مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
شہر سمیت ملک بھر کے انجمن تاجران کے قائدین نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔انجمن تاجران کے قائدین نعیم میر ،اشرف بھٹی ،خالد پرویز سمیت دیگر نے ملک بھر میں اوقات کاروبار رات دس بجے تک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نعیم میر نے کہا ہے کہ سکولز سمیت تمام بند کاروبار مکمل کھولے جائیں اوروزارت خزانہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے۔ نعیم میر نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کے اثرات متاثرہ تاجروں کو منتقل کئے جائیں اور چھوٹے تاجروں کے لئے بلا سود قرضہ سکیم کا اجرا کیا جائے۔