ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ججوں کیلئے بڑی خوشخبری

Judges Pension
کیپشن: Judges Pension
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ججوں کیلئے اچھی خبر،   پنجاب حکومت نے  جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ججوں کے جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، سیکرٹری قانون بہادر علی خان، سیکرٹری ریگولیشن احمد علی کمبوہ سمیت عدلیہ کے افسران نے شرکت کی۔پنجاب حکومت نے ججوں کے جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کیلئے رولز میں ترمیم کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بننے سے ججوں کی تنخواہوں اور پنشن میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، ججز کو جوڈیشل الاؤنس تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ملتا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں وکلاکےچیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کرلیا، چیمبرز کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے دیئے جائیں گے  جبکہ عدلیہ کے 90منصوبوں کیلئے 4 ارب 23 کروڑ 63 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مختلف تعمیراتی کاموں کیلئے 50 کروڑکاتخمینہ لگایا گیا ہے،نئے ایڈمن بلاک کیلئےپلاننگ بورڈسے17کروڑروپے کامطالبہ کیا گیا،  لاہور ہائیکورٹ اورجی اوآر میں ججز کیلئےکمروں کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ مختص کرنے کی تجویز  بھی دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer