جرائم کی بڑھتی وارداتیں روکنے  کے  لئے حکومت کا  بڑاا قدام

Minar e Pakistan
کیپشن: Minar e Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)شہرمیں کرائم کی دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتیں روکنے  کے  لئے  بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

لاہورپولیس کی جانب سے 75ہاٹ سپاٹس پر280سے زائد کیمرے لگانے کےلئےحکومت نے 50کروڑ فنڈزکے اجراکی مرحلہ وار منظوری دے دی۔سیف سٹی اتھارٹی ہرسائٹ پر4کیمروں کی تنصیب کرے گی۔

سیف سٹی حکام کے مطابق عمر چوک مارکیٹ ،بھولا چوک گرین ٹاؤن ،ڈاکٹر نثار چوک ،جناح پارک ،مانگا سبزی منڈی، این ایف سی چوک ،شاہ پور کانجراں منڈی،مکہ چوک سبزہ زار ،کینال ویو گیٹ،نعمت چوک ستوکتلہ میں کیمرے لگائےجائیں گے۔

 سیف سٹی حکام کے مطابق ہرسائٹ پر 3سے4اضافی کیمرے لگائے جائیں گے،لاہورپولیس کیجانب سےکیمروں کیلئےڈیمانڈ بھجوائی گئی تھی۔کیمروں کی تنصیب کیلئےپوائنٹس پولیس کیجانب سےڈیکلیئر ہوتےہیں۔حکومت سے50کروڑ فنڈز کےاجراء کی مرحلہ وار منظوری دیدی گئی۔