ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹو کولز تیار

PSL 6
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچزکے لیے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے ہیں، پروٹوکولز لیگ میں شریک کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو بھجوادیئے گئے۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ بائیو ببل کی ذمہ دار کمپنی ریسٹراڈا نے لیگ کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے سخت پروٹو کولز تیار کرلیے، پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو سخت سزاوں کا سامنا کرنا ہوگا، بائیو ببل کی چھوٹی اور  بڑی خلاف ورزیوں کی فہرست  اور سزاوں کے بارے میں تمام افرادکو آگاہ کر دیا گیا ہے، لیگ میں شریک تمام افراد کو بھجوائی گئی۔

 دستاویزات کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی دوسرا فرد داخل نہیں ہو سکے گا، کھلاڑیوں اور دیگر افراد کا منہ اور ناک ڈھانپنے  کے لیے  ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ بی بی آئی ایم کی جانب سے  طلب کرنے پر تمام علامات فراہم کرنا، ٹیسٹ  کے نتائج کو بدلنے کے لیے کھائی جانے والی ادویات کا استعمال، مثبت رزلٹ یا علامات والے شخص سے ملنا، ببل کے باہر کسی کو کوویڈ کی صورتحال شئیر کرنا بھی بڑی خلاف ورزیوں میں شمار ہوگی۔

پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر وارننگ، سرزنش اور میچ فیس میں کٹوتی کی سزائیں دی جائیں گی، خلاف ورزی پر 5 سے 25 فیصد تک میچ فیس کی کٹوتی ہوسکے گی۔ سنگین خلاف ورزی پر  25 سے 50 فیصد میچ فیس کی کٹوتی کے علاوہ  ایک  سے پانچ میچز کی پابندی بھی لگائی جائے گی، کمیٹی کے پاس خلاف ورزی کرنے والے فرد کو لیگ سے نکالنے کا اختیار بھی  ہو گا، پروٹوکولز کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ عثمان واہلہ اور عمران احمد خان کو بھجوائی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں خلاف ورزی کا  معاملہ ٹورنامنٹ کوویڈ منجمنٹ کمیٹی کے علم میں لایا جائے گا، کمیٹی میں سلمان نصیر اور بابر حامد شامل ہیں جبکہ کمیٹی  کے فیصلے کے خلاف سی ای او پی سی بی کو 24 گھنٹوں میں اپیل کی جا سکے گی جبکہ سی ای او پی سی بی 48 گھنٹوں میں اپیل کا فیصلہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer