شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لیگی رہنماؤں کی حکومت پر تنقید

شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لیگی رہنماؤں کی حکومت پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی  42) یہ سیاسی انتقام ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے پوری قوم واقف ہے، مریم اور نگزیب کی ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو بولیں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان کےعوام وزیراعظم کو گرفتار کرنے بنی گالہ جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی کارروائی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے پوری قوم واقف ہے اور نیب کے افسران بھی کورونا کا شکار ہیں۔

مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اسی حوالے سے نیب کو خط بھی لکھا، ماڈل ٹاؤن میں اس وقت کرفیو نافذ ہے اور لیگی کارکنوں اور خواتین پر لاٹھی چارج ہورہا ہے۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ہورہا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ یہ تمام کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، نالائق اور چور وزیراعظم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ کسی کی چینی چور وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ 133 دن شہبازشریف نیب کےعقوبت خانےمیں رہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کرائے کے ترجمان اور لوٹے بھرتی کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کےعوام بنی گالہ وزیراعظم کو گرفتار کرنے جائے گی۔ فارن فنڈنگ، مالم جپہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں کوئی طلبی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر و لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں، شہباز شریف نے دس سال صوبے کی خدمت کی ہے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے احاطہ میں میڈیا سے ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ لوڈشیڈنگ کے َخاتمے میں میاں شہباز شریف کا اہم کردار تھا۔

10 سال تک شہباز شریف نے دیانتداری سے کام کیا۔ میگا پراجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کیے۔ ایک روپے کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہو سکی۔  رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک کرایے کا آدمی رکھا گیا جو ہر روز ٹی وی پر آکر اپوزیشن کے خلاف پراپیگینڈا کرے۔

آج 29 ارب کی سبسڈی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، آٹا چینی ڈکیتی کا سہولت کار وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر لوگ ہیں۔ اصل افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ تیرہ مہینے تک چینی کرپشن کی جاتی رہی ہے، کرائے کا ایک آدمی ہر روز ٹی وی پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا ہے۔

یاد رہے آج نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب ٹیم گھر کے اندر تقریبا ایک گھنٹہ سے زائد وقت ٹھہری رہی اور شہبازشریف کو تلاش کرنے میں ناکام رہی اور بغیر گرفتاری واپس لوٹ گئی۔

نیب ٹیم کی روانگی کےبعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کارکنان شہبازشریف کی رہائشگاہ کے باہرُموجود رہے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔