پنجاب اسمبلی میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے

 پنجاب اسمبلی میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صوبائی دارالحکومت میں کرونا کے وار مزید تیز ہونے لگے، اسمبلی سیکرٹریٹ کے مزید تین افسران کی کورنا رپورٹ مثبت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹسیٹ کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے ہوسٹل میں رہائش پذیر اراکین اسمبلی کے کرونا ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد وہاں ڈیوٹی دینے والے افسران کے ٹیسٹ کروائے گئے تو ان کا کرونا بھی مثبت آیا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی آفیسر کی کرونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے جس کے بعد مزید افسران اور ملازمین کے کرونا ٹسیٹ کروائے جا رہے ییں جبکہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے کرونا ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ متعدد افسران نے دوران اجلاس کام کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  3 ہزار 938  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 تک جا پہنچی جن میں سے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں اب تک کورونا کے29647 کیسز اور 503ہلاکتیں،خیبرپختونخوا میں1048اور   482 ہلاکتیں، بلوچستان میں 4514 کیسز  اور 49 ہلاکتیں، گلگت بلتستان میں 738 کیسز اور 11 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اسلام آباد میں کورونا کے   2893 مریض اور 30 اموات، آزاد کشمیر میں 271 مریض اور 06 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر میں کورونا کے727 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 12 ہزار 881 ہوگئی، 80 دنوں میں کورونا وائرس سے 199 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایک ہزار 610 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد  27 ہزار 850 ہوگئی، 22 مزید اموات سے کل تعداد797  تک جاپہنچی، پنجاب میں اب تک 6124 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer