ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ،ہفتہ، اتوار مزید سختی

مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ،ہفتہ، اتوار مزید سختی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی۔ کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید کا کہناتھا کہ ہفتہ ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،5 دن کاروبار کی اجازت ہے، حکومتی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا،شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے، دکاندار شام 07بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بڑی مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں بڑی تاجر تنظمیوں اور دکانداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے حوالے سے دوبارہ آگاہ کر دیا گیاہے۔دوسری جانب  لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے،کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے سےصورتحال بگڑنے لگی،لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدمارکیٹوں میں رش بڑھ گیا،بازاروں میں تاجروں سمیت خریداروں کا رش لگ ،کوروناایس او پیزنظرانداز کیا جانے لگا،مارکیٹوں میں نہ ہی سماجی فاصلہ، اور نہ ہی احتیاطی تدابیر کا خیال کیا جارہا ہے۔مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سےزیادہ،ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔

گزشتہ روزوزیر اعلیٰ پنجاب نے مارکیٹس اور کاروباری مراکز پرکورونا کے حوالے سے ایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کاحکم دے دیاتھا۔وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،کورونا وباء کا پھیلاؤروکنےکے لیےایس او پیز پر عملدرآمد بےحد ضروری ہے،عوام سےایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،اپنےاور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیےایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کےمفاد میں ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ روزگار جاری رکھنا بھی ضروری ہے،  تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لیےاقدامات پرکاربند ہے،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیےعوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer