ماسک نہ پہننے پر وزیر اعظم کو جرمانہ

ماسک نہ پہننے پر وزیر اعظم کو جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :   کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ،وائرس اپنی تباہ کاریاں روکنے  کا نام نہیں لے رہا۔اب تک63 لاکھ  سے زائد کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد  تین لاکھ  77 ہزار سے زیادہ  ہوچکی ہے،جبکہ29لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے  کورونا وائرس  کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ     لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،لیکن  کچھ ممالک میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے،اس ابتر صورتحال کے پیش نظر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

 حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر وزیراعظم بھی جرمانے سے نہ بچ سکے اور انہیں ماسک نہ پہننے اور سگریٹ پینے پر دوہرا جرمانہ کیاگیا جس کی مد میں انہوں نے  673امریکی ڈالر جو کہ پاکستانی  ایک لاکھ نوہزار روپے سے زائد بنتی ہے اداکیے۔

بی بی سی کے مطابق  وزیراعظم  پراس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس میں وہ وزرا کے درمیان بیٹھ کر سگریٹ پی رہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی یہ تصویر تب لی گئی جب وہ رواں ماہ کے آغاز میں اپنی سالگرہ منا رہے تھے۔

گزشتہ روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ جرمانہ ایک تو ماسک نہ پہننے پر عائد کیا گیا دوسرے کسی جگہ لوگوں کے درمیان بیٹھ کر سگریٹ پینے پر۔سرکاری نیوزایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ قوانین کی پاسداری تمام شہریوں کو کرنی چاہئے، قطع نظر اس کے کہ ان کا کیا عہدہ ہے اور اگر قانون توڑا جائے گا تو پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

یاد رہے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر رومانیہ کے وزیر اعظم اوربن کو کیا گیا ہے،اب اس ملک کے قانون کے تحت یہ جرمانہ ان کو ادا کرنا پڑے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer