(علی رامے)کوروناسےپیداہونیوالےمالی بحران پرپنجاب کووفاق سے1کھرب28ارب کےفنڈ نہ مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر وباء کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،دنیا کے 196 سے زائد ممالک میں پھیلے مہلک وائرس سے 61 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا کے خلاف میدان جنگ میں پنجاب حکومت کو وفاق کی طرف سے1کھرب28ارب کےفنڈ نہ مل سکے۔صوبائی وزیرخزانہ اورسیکرٹری خزانہ کی جانب سےلکھےگئےخطوط کےباوجودفنڈنہ ملے۔نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مدمیں40ارب روپےکےبقایات جات نہ مل سکے۔ محکمہ خوراک کوگندم کی مدمیں31ارب روپےکےبقایاجات نہ مل سکے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب ریونیواتھارٹی کوکراس ٹیسکزکی مد24ارب روپےکےبقایاجات نہ مل سکے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئےایریزکی مدمیں13ارب روپےکےفنڈنہ مل سکے۔وفاقی حکومت کی گندم پرسبسڈی کی مدمیں10ارب تاحال نہیں مل سکے،علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ کی مدمیں5ارب لیبرکی مدمیں5ارب روپےکےبقایات جات نہ مل سکے۔
واضح رہے کہ کورنا کیسزمیں اضافہ جاری ہے،ایک دن میں ریکارڈ 3 ہزار 938 افرادعالمی وبا کا شکار ہوگئے جبکہ 78 افراد جاں بحق بھی ہو ئے،ملک بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کئے، سب سے زیادہ سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 647 ہو گئی۔
پنجاب میں 27 ہزار 850،، خیبرپختونخواہ 10 ہزار 485،، بلوچستان 4 ہزار 514،، اسلام آباد 2 ہزار 893 ،، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 متاثرین زیر علاج ہیں ،، ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس 78 مریض بھی زندگی کی بازی ہار گئے ،، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 540 ہو گئیں، سندھ میں 503، خیبرپختونخواہ 482، بلوچستان 49، اسلام آباد 30 گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک بھر میں اموات کی تعداد 1621 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس میں مبتلا 824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک 27 ہزار 110 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔