ملک میں 12 قومی پارکس بنانے کا فیصلہ

ملک میں 12 قومی پارکس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے تحت ملک میں بارہ قومی پارک قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شروع کیا جارہا ہے، اس پروگرام کا مقصد جنگلی حیات اور درختوں کا تحفظ ہے،اس قسم کے منصوبے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ملک کے قدرتی وسائل کا تحفظ کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے تمام صوبوں سے وزرائے اعلیٰ کی سطح تک مشاورت کی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کم از کم اس سال کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہے اور وائرس کے ساتھ زندگی گزارنا ہوگی لہٰذا کچھ شعبوں کے علاوہ سب کچھ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،سیاحت کے شعبے کوبھی کھولیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو ملک میں ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کمی اور موسمیاتی تغیر کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمران خان جلد پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کُل 29 نیشنل پارک (20 حکومتی اور 9 نجی تحویل میں ہیں) ہیں جن میں 10 بڑے اور 19 چھوٹے پارک  ہیں جو کُل رقبے کا تقریباً 3 فی صد ہیں، ان میں 7 پارک آزاد جموں و کشمیر میں، 6 گلگت بلتستان، 6 خیبر پختونخواہ، 6 پنجاب، 2 بلوچستان اور ایک ایک سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer