ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری

میو ہسپتال میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہسپتال روڈ (بسام سلطان) کورونا مریضوں کیلئے بہتر انتظامات کے پیش نظر میو ہسپتال میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل کنٹرول روم تمام پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا مرتب کرے گا، کنٹرول روم کے ذریعے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے اور فارغ کرنے میں تاخیر پر قابو پایا جا سکے گا، کنٹرول روم کے ذریعے ، ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122، محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے مابین کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا جا سکے گا، کنٹرول روم سی ای او میو ہسپتال کے زیر نگرانی قائم کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق کنٹرول روم تمام پبلک سیکٹر ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ، آئی سی یو، ایچ ڈی یو کی معلومات رکھے گا، کنٹرول روم ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ کو تمام معلومات فراہم کرے گا تاکہ تدفین سمیت دیگر انتظامات احسن طریقے سے انجام دیئے جائیں، ریفرل سسٹم میں آسانی کے لئے تمام ہسپتالوں کو 17 گرینڈ کا فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کو بھی زیر نگرانی ہسپتالوں میں فوکل پرسن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 727 نئے کورونا کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 12 ہزار 881 ہوگئی، 79 دنوں میں کورونا وائرس سے 199 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایک ہزار 184  نئے کیسز، مجموعی تعداد 26  ہزار 240 ہوگئی، 22 مزید اموات سے کل تعداد 797 تک جاپہنچی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت نے لاہور کی صورت حال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے چار ہفتوں کیلئے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer