ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) جدہ میں خراب موسم، لاہور سے جانے والی دو پروازوں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا، ریت کے طوفان کے باعث جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 735 کو اڑان بڑھنے کی اجازت نہ مل سکی۔

جدہ میں ریت کے طوفان کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں ہیں، لاہور سے جدہ جانے والی دو پروازیں بھی روک لی گئیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی پرواز ساڑھے چار گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی، جدہ جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 470 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ سعودی ائیرلائن انتظامیہ نے پروازیں لیٹ ہونے پر عمرہ زائرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ ائیر ٹریفک کنٹرول روم سے اجازت ملتے ہی پرواز روانہ کر دی جائے گئیں۔