ریلوے نے عوام کی جیبوں پر وار کرنے کی تیاری کرلی

ریلوے نے عوام کی جیبوں پر وار کرنے کی تیاری کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پہلے بجلی، گیس، پٹرول اور اب ریلوے کرایوں میں بھی اضافہ، عید کے بعد ریلوے انتظامیہ کا ڈیزل کی قیمت میں تازہ اضافہ کے بعد کرایوں میں اضافہ کا اصولی فیصلہ، ذرائع کے مطابق کرایوں میں 2 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان، باضابطہ اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے اضافہ ہونے سے ریلوے پر 6 کروڑ 75 لاکھ روپے ماہانہ اضافی بوجھ بڑھ گیا، معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سلیپر کے کرایوں میں 15 فیصد، اے بزنس میں 10 فیصد اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 2سے 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا، فیصلہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں روزانہ ساڑھے 4 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے فیول کی مد میں روزانہ 20 لاکھ 25 ہزار روپے اضافی بوجھ بڑھا، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے اضافہ سے ریلوے کو روزانہ 20 لاکھ 25 ہزار کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

 ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ریلوے حکام نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل ریلوے نے 7 دسمبر کو کرایوں میں 7 سے 11 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer