ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر ڈرائیور اور ون ویلرز کی شامت آگئی

کم عمر ڈرائیور اور ون ویلرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹی ٹریفک پولیس نے عید پر ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر سے قبل ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، سی ٹی او نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ کو 3 دن کے لئے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔  جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی گی ہے، سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کر دی۔

18 سال سے کم عمر اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی34  پٹرولنگ افسران تعینات،  دوسری طرف سی ٹی او کی والدین سے ذمہ دارای کا مظاہرہ کرنے کی اپیل ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer