ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا

عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا، خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے اضافی نفری تعینات کر دی، جسمانی تلاشی کے بعد شہریوں کو عید بازار میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کے مطابق عید الفطر قریب آتے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس نے سکیورٹی پلان ازسر نو تشکیل دیا ہے، خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے اضافی نفری تعینات کر دی، جسمانی تلاشی کے بعد شہریوں کو عید بازار میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کیساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار، ٹریفک وارڈنز، ضلعی انتظامیہ کے ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، پارکنگ صرف مختص کی گئی جگہوں پر ہو رہی ہے، جس پر عمل درآمد کیلئے ٹریفک وارڈن موقع پر موجود ہیں جبکہ ڈولفن، پیرو کی پٹرولنگ عید بازاروں کے اطراف میں بڑھ گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer