(قیصر کھوکھر) محکمہ ہیلتھ نے تمام ہسپتالوں کو ینگ ڈاکٹروں اور ٹرینی ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں بہترین ورکنگ ماحول فراہم کرنے کا خط ارسال کر دیا۔
محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر نے ینگ ڈاکٹرز، پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو سہولیات دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو اے سی والے کمرے، بہترین کرسیاں دی جائیں، مرد اورخواتین ڈاکٹرز کیلئے الگ الگ ریسٹ روم دیئے جائیں۔
مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کو ہسپتال میں معیار کے مطابق ورکنگ ماحول دیا جائے، محکمہ ہیلتھ نے وائے ڈی اے رہنما ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر مراسلہ جاری کیا