پنجاب سیڈ کارپوریشن پر جعلی ڈگری ملازمین چھا گئے

پنجاب سیڈ کارپوریشن پر جعلی ڈگری ملازمین چھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) پنجاب سیڈ کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں پراعتراضات لگا کر آڈیٹرجنرل کی رپورٹ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، مبینہ طور پر جعلی ڈگریز کے حامل امیدواروں کو ملازمت پر رکھا گیا، پنجاب سیڈ کارپوریشن نے امیدواروں کی ڈگریز کی تصدیق ہی نہیں ہونے دی اور کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق محکمے کے افسروں نے 4 کروڑ 94 لاکھ کی مالیت کے کپاس کے بیچ کی 4 لاکھ 11 ہزار 865 گانٹھیں ضائع کر دیں، گانٹھیں فروخت نہ کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ افسران نے کپاس کے بیج کو بیکار قرار دے کر نیلام کر دیا جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے بیج کے 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد تھیلے وقت پر فروخت نہیں کیے جس سے قومی خزانے کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer