توقیر اکرم: اسلام آباد میں بااثر شخصیت کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہونے والے واقعہ کو 2 سال ہوگئے لیکن تحال ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی۔
اسلام آباد میں بااثر شخصیت کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہونے والے رہائشی کے والد رفاقت تنولی نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ میں آج یہاں انصاف کے حصول کے لیے آیا ہوں ، مجھے کہا گیا کہ پیسے لے لو اور کیس سے پیچھے ہٹ جاو ۔ ملزموں کی جانب سے میرے بیٹے کی قیمت لگائی گئی ہے۔ میں اپنے بچوں کو ابھی تک جھوٹی تسلیاں دے رہا ہوں ،ملزمان کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی۔
والد رفاقت تنولی کا مزید کہنا تھا کہ آج میرے بیٹے کے قتل کو دو سال ہوگئے ہیں، لیکن تاحال ابھی تک ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
والد کی جانب سے درخواست کی گئی کہ مجھے انصاف دلوایا جائے، میں اب مزید اپنے بچوں کو جھوٹی تسلیاں نہیں دے سکتا۔