ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے 41 اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم شروع

ملک کے 41 اضلاع میں 7 روز کی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے 41 اضلاع میں 7 روز کی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

 وزارت صحت کے مطابق مہم میں 9.5 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، گزشتہ مہم میں مجموعی طور پر 95 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی تھی،بلوچستان کے اضلاع چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بچوں کو ویکسین نہیں دی جا سکی تھی۔

 وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ شمالی، جنوبی وزیرستان، ٹانک، بنوں، ڈی آئی خان، پشاور اور لکی مروت میں بھی انسداد پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی تھی،حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کے سبب 6 لاکھ بچے انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے تھے۔

 وزارت صحت کے مطابق حالیہ پولیو مہم میں ان 6 لاکھ بچوں کو خصوصی طور پر انسداد پولیو ویکسین دی جائے گی۔