(فاران یامین) ہیئر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 3رکنی غلام رسول رابر ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ غلام رسول، وقاص مسیح اور دلاور شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی ،چوری ،رابری کے 37سے زائد مقدمات میں مطوب تھے۔
ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں ،2 موبائلز ، نقدی، 3 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کی جانب سے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا گیا ہے۔