(اسرار خان)ہربنس پورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کار سوار کی تلاش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق حادثہ کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں سڑک پار کرتے ہوئے 10 سالہ ارحم شریف کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی ، حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ سروسز ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کی جاری ہے ۔ دوسری جانب بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے اہل خانہ کی درخواست پر قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔