ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے، میرے دورہ جاپان کا مقصد بھی یہی ہے،بلاول بھٹو

Bilawal bhutto,Japan,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو ہوئی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ٹوکیو میں جاپانی بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے ملاقات کی،  ملاقات کرنے والوں میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ  JICA اور JETRO کے نمائندے اور سینیئر ایگزیکٹوز بھی شامل تھے، ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 جاپان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے، میرے دورے کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی فلسفہ رہا ہے کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے، میرے اس دورہ جاپان کا مقصد بھی یہی ہے۔