(ویب ڈیسک)بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ گزرنے سے پریشان صارفین کی سنی گئی،عید کی چھٹیوں کے باعث صارفین کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
فیسکو نے تمام سرکلز کو صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں دس روز کی توسیع کی اجازت دے دی ،فیسکو حکام کاکہناہے کہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،صارفین کے بلوں میں دس روز کی توسیع ہوگی،عید کی چھٹیوں کے باعث بینک بند تھے۔