صحت کارڈ میں بہتر تبدیلیاں کر دی گئیں،مفت علاج بدستور جاری ہے

Amir Mir, Javid Akram news conference about Health Card, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: نگراں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا ہےکہ صحت کارڈ بند کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں،صحت کارڈ پر ہی علاج ہوگا امیر سالانہ پریمیم دےگا جبکہ غریب مفت علاج کروا سکے گا۔پرائیوٹ ہسپتال میں کروڑوں کا بل بنتا تھا کارڈ میں تبدیلی نہیں بہتری لائی گئی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا صحت کارڈ پر لوگ پرائیویٹ ہسپتال جاتے تھے اور وہاں کمیشن طے ہوتی تھی ایک ہسپتال کا ایک ارب تک کا بل بھی آیا ۔کارڈ میں تبدیلی نہیں کررہے ہیں بس اس کو  ٹارکیڈڈ  کررہے ہیں۔اب ہیلتھ کارڈ پر کسی کی بھی تصویر نہیں ہوگی صرف پاکستانی پرچم ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں غلط استعمال کیا گیا ہے ہم نے کارڈ میں ریفارمز کی ہیں اور تاکہ پرائیویٹ ہسپتال غلط استعمال کرکے پیسے نہ کما سکیں جبکہ غریب انسان مفت سہولت حاصل کرسکے گا جبکہ امیر انسان سالانہ پرییمم دے گا صحت کارڈ کی سہولت سے ہر انسان مستفید ہوگا اب جو حکمت عملی تیار کی گئی ہے اس سے غلط استعمال ممکن نہیں ہوگا۔
SO