ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی،الرٹ جاری

Dengue,alert,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)موسم برسات، محکمہ پرائمری ہیلتھ نےڈینگی الرٹ جاری کر دیا،تمام اضلاع کوڈینگی کی روک تھام کےاقدامات مؤثر بنانے کی ہدایت،ڈینگی سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ یقینی بنائی جائے۔
 پری مون سون حالیہ بارشوں سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ سنگین ہوگیا ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع کو ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی پنجاب ڈاکٹر ید اللہ کی جانب سے جاری ہائی الرٹ میں تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی سرویلنس اور لاروا سائڈنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانے سے جاری ہائی الرٹ میں سی ای اوز ہیلتھ کو کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرویلنس کے عمل کی خود نگرانی کریں اور ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے ۔