ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی چھٹیوں  میں دولاکھ10ہزارسیاح گلیات پہنچے

KPK Tuarism, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا  ٹورازم اتھارٹی کے اعداد و شمار کےمطابق 29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاح خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں آئے جبکہ  ان دنوں میں آنے والےغیرملکی سیاحوں کی تعداد 156 تھی۔

کے پی کے ٹوارزم اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ دِیراَپر میں 37 ہزار369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاحوں نے عید کی چھٹیاں گزاریں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد سیاح آئے، چترال اَپر میں 102، چترال لوئر میں 5ہزار 816 سیاحوں کی آمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کاغان ناران کے سیاحتی مقامات  کی طرف 82 ہزار659 سیاح آئے۔