ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا سب سےپرانا اخبار وینر زائیتونگ بند ہوگیا

 Wiener Zeitung STOPPED DAILY PUBLICATION, CITY42
کیپشن: آسٹریا کے فنکاروں اور اپوزیشن جماعتوں نے دنیا کے سب سے پرانے اخبار کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ پر شدید تنقید کی لیکن حکومتی اتحاد نے اخراجات بچانے کے نام پر  تنقید کو نظرانداز کر دیا۔ وینر زائیتونگ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے پرانا اخبار  وینیر زائیتونگ 320 سال بعد  تقریباًبند ہو گیا۔ آسٹریا کے اخبار  Wiener Zeitung کا پرنٹ ایڈیشن اب روزانہ کی بنیاد پر شائع نہیں کیا جائے گا۔ 

وینیر زائیتونگ 1703 میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شائع ہونا شروع ہوا تھا۔

اس اخبار کی بندش کے بعد  جرمنی کا اخبار ہلڈسائمر الگمائنا زائیتونگ Hildesheimer Allgemeine Zeitung  دنیا کا قدیم ترین روزنامہ بن گیا ہے، جو 1705 سے شائع ہو رہا ہے۔

آسٹریا کی اتحادی حکومت نے اپریل 2023 میں ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت کمپنیوں پر اخبارات کے پرنٹ ایڈیشن میں عوامی اعلانات کے لیے پیسے دینے کی پابندی ختم کر  دی تھی۔ 

اس تبدیلی کے نتیجے میں Wiener Zeitung کو ایک کروڑ 80 لاکھ یورو کا مالی نقصان ہوا اور 63 افراد کو ملازمتوں سے نکالنا پڑا۔

قدامت پسند گرین اتحاد کے ووٹوں کے ساتھ، آسٹریا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ویانا میں فیصلہ کیا کہ اب وینر زائیتونگ کی سرکاری لیکن ادارتی طور پر آزاد اشاعت کو آن لائن میڈیم کے ساتھ ساتھ صحافت کے تربیتی مرکز اور عوامی اداروں کے لیے مواد کی ایجنسی میں تبدیل کیا جائے گا۔

اخبار کے ادارتی شعبہ کے اسٹاف میں بڑے پیمانے پر کمی کی جائے گی۔

آسٹریا کے فنکاروں اور اپوزیشن جماعتوں نے دنیا کے سب سے پرانے اخبار کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ پر شدید تنقید کی لیکن حکومتی اتحاد نے اخراجات بچانے کے نام پر  تنقید کو نظرانداز کر دیا۔ اب  320 سال پرانا یہ اخبار مستقبل میں مہینے میں صرف ایک بار ہی چھا کرے گا۔ آن لائن اخبار وینر زائیتونگ کے مطابق، تقریباً 50  صحافیوں کی ادارتی ٹیم کو اب "عملے میں بڑے پیمانے پر کمی" کا سامنا ہے۔

آسٹریا کی حکومت اس اخبار کی مالک ہے مگر یہ ادارتی طور پر خودمختار ہے۔ اس کی اشاعت اگست 1703 میں شروع ہوئی تھی۔

وینر زائیتونگ کے پہلے ایڈیشن میں کہا گیا تھا کہ خبروں کو سیدھے سادے الفاظ میں بیان کیا جائے گا اور کسی قسم کی لفاظی نہیں کی جائے گی۔

30 جون کو آخری پرنٹ ایڈیشن میں ادارتی ٹیم نے حکومت کے نئے قانون کو اخبار بند ہونے کی وجہ قرار دیا۔

اپریل میں اس اخبار کی عام دنوں میں روزانہ کی اشاعت 20 ہزار جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر 40 ہزار تھی۔

3 صدیوں کے دوران یہ اخبار محض ایک بار دوسری جنگ عظیم کے موقع پر 1939 میں بند ہوا تھا مگر 1945 میں اس کی اشاعت دوبارہ شروع ہوگئی تھی۔