ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں پولیس، ایف سی چیک پوسٹوں پر حملے، 3 پولیس، ایک ایف سی اہلکار شہید

Balochistan terrorists attack checkposts in Danasar, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اتوار کے روز صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اور ایف سی کی دو  چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار اور ایف سی کا ایک جوان  شہید ہو گئے۔

 سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا. معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر وار کیا۔

عبدالقدوس بزنجو کی مذمت

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر صوبائی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں، قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار بھی کیا۔