مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنےکی روایت برقرار رکھی،وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا۔دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے.
این ایف سی ایوارڈ ہوتا کیا ہے؟
1973 کے آئین کی شق 160 کے مطابق صدر پاکستان مختلف طرح کے ٹیکسز اور محصولات وغیرہ سے اکھٹی ہونے والی آمدن کی تقسیم کے لیے ہر پانچ سال بعد ایک کمیشن تشکیل دیتے ہیں اس کمیشن کو قومی مالیاتی کمیشن یا نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) کہا جاتا ہے۔
صدر پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وفاقی حکومت قومی آمدن سے حاصل کردہ آمدنی کا کتنا حصہ اپنے پاس رکھے گی اور کتنا حصہ صوبوں میں تقسیم کرے گی۔