مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے۔جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو جاری، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل کی منظوری سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جلد پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔@PTIofficial pic.twitter.com/5Jjmhca1Wy
— PTI Karachi Updates (@PTIKHIUpdates) July 1, 2023
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔