مارکیٹس،بازار کب بند ہونگے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیا فیصلہ سناد یا

markets, bazar's new time
کیپشن: markets, bazar's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید پر بڑا تحفہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ کارروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer