برطانوی ایئر لائنز کا اگلے ہفتے سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

برطانوی ایئر لائنز کا اگلے ہفتے سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
کیپشن: BRITISH AIRLINES
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی ایئر لائنز  کا اگلے ہفتے سے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے پر مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا۔  

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہیتھرو نے مبینہ طور پر کچھ پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے جو لوگ چھٹیاں منانے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں انکو بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ایئر لائنز اپنے پروازوں  کے نظام کو چلانے کے لیے  مختلف اوقات مقرر کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات ایسا  بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے جس پر وہ اپنے مسافروں سے معذرت بھی کر لیتے ہیں۔

  اس سے قبل گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگلے سال سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے اوقات کی سہولت کے مطابق پروازوں کو معطل کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ مسافر کئی مہینوں سے اس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ پروازوں میں منسوخی، تاخیر اور سامان کا گم جانا اور اب اگلے ہفتے سے مزید خلل متوقع ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر