ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

 امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری
سورس: AFP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ 

اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے اور کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ میں توسیع کردی  ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا کے بی ون، بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اب 45 سال سے زیادہ عمر کے وہ پاکستانی شہری جن کے پاس امریکا کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کے اس عمل سے پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل میں بھی تیزی آئے گی۔