معروف موبائل کمپنی نے 'توہین رسالت' پر معافی مانگ لی

معروف موبائل کمپنی نے 'توہین رسالت' پر معافی مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سام سنگ نے پریس ریلیز جاری کی جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 'تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنی سام سنگ  نے ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس سے مذہب اور مقدس شخصیات کی توہین ہوتی ہے۔

ایس ایچ او پریڈی کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق اسٹار سٹی مال پر ایک ایسی وائی فائی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جس پر چلنے والے کلمات توہین صحابہ کے زمرے میں آتے ہیں۔ایس ایچ او پریڈی نے موقع پر پہنچ کر تمام وائی فائی ڈیوائس بند کروا دیں اور شک کی بنیاد پر سام سنگ کمپنی کے آفس اسٹاف سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

واقعہ کی حساسیت کو جانتے ہوئے سام سنگ پاکستان نے ایک پریس ریلیز جاری کی  جس میں سام سنگ نے معافی مانگی اور کمپنی کا کہنا تھا ہے کہ وہ 'مذہبی جذبات پر غیر جانبداری برقرار رکھتا ہے'اور تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر