انسٹاگرام کا ویڈیو پوسٹس ختم کرنے کا اعلان

instagram
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسٹاگرام نے ریلز کو فروغ دینے  کے لیے ویڈیو پوسٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے لیے میٹا کی زیر اہتمام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے تمام ویڈیو پوسٹس کو ریلز میں بدلنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت چند مخصوص صارفین پر اس کی آزمائش کی جارہی ہے، جس کا مقصد ویڈیو شیئرنگ کو مزید سہل اور بہتر بنانا ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس تبدیلی کو دیگر تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا اور متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کتنی دیر کی ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

اس حوالے سے واضح معلومات ہیں کہ جو ویڈیوز ماضی میں شیئر کی جاچکی ہیں ان کا کیا ہوگا۔یاد رہے کہ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے 2020 میں مختصر ویڈیوز شیئرنگ فیچر ’’ریلز ‘‘ متعارف کروایا تھا ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ انسٹاگرام پر لوگ اپنا 20 فیصد سے زائد وقت ریلز پر گزارتے ہیں۔