ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف لاطینی گلوکار رکی مارٹن کے کیریئر پر خطرہ منڈلانے لگا

معروف لاطینی گلوکار رکی مارٹن کے کیریئر پر خطرہ منڈلانے لگا
کیپشن: ricky martin court trials
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پورٹو ریکو کے معروف گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار انریکے مارٹن مورالیز جن کو رکی مارٹن کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مقدمے میں پھنس گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ان کی سابقہ مینیجر ربیکا ڈرکر نے ان پر الزام لگایا کہ میں نے انکا مرتا ہوا کیریئر بچایا اور زندہ کیا جس کے لیئے مجھے میری رقم ادا نہیں کی گئی۔ربیکا نے رکی مارٹن پر 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا مقدمہ کردیا۔ انکے وکیل نے کہا کہ یہ شکایت تو بالکل چھوٹی سی ہے، ربیکا چاہتی ہیں کہ کورٹ میں جیوری کے سامنے پیش ہوں اور اپنے دعویٰ ان کے سامنے رکھیں۔

رکی مارٹن پر ہونے والے اس کیس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ربیکا کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس خلاف ورزی سے ہونے والے نقصان کا ہرجانا بھرا جائے جو 30 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ڈیڈلائن نے ایک 15 صفحوں کا شکایت نامہ حاصل کیا جس میں کہا گیا کہ رکی مارٹن نے ربیکا کے ساتھ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ڈالر کمائے اور ربیکا کو ان کاطہ شدہ کمیشن نہیں دیا۔ 

اس شکایت نامے میں ربیکا نے بتایا کہ وہ 2014 سے لے کر 2018 تک رکی کی مینیجر اور بہترین مشیر رہی ہیں، 2018 میں انہوں نے ریزائن دیا جس پر انکو باقاعدہ منت سماجت کے ساتھ واپس بلایا گیا۔ رکی کا کیریئر تقریبا ختم ہو چکا تھا اور انکی پیشہ ورانہ اور زاتی زندگی تباہی کے راستے پر تھی۔ تب ربیکا نے رکی کو سمبھالا اور بہت مدد کی۔

ربیکا کا کہنا ہے کہ رکی پر ایسے الزامات عائد تھے جن کی وجہ سے انڈسٹری ان سے قطع طعلق کرنے والی تھی، ان حالات میں بھی میں نے انکو کوشش کرکے ریکارڈنگ کے معاہدے، ٹوور اور سمانسرز دلواتی رہی لیکن مجھے میری محنت اور کوششوں کا صلہ نہیں دیا گیا۔ مزید یہ کہ جو لاکھوں ڈالر کا کمیشن میرا حق تھا وہ بھی ادا کرنے سے رکی نے صاف انکار کردیا۔ 

مقدمے میں مزید یہ بتایا گیا کہ رکی مارٹن نے ربیکا کو دھمکایا ہے اور ان کو مقرمہ واپس لینے اور خاموش رہنے پر مجبور بھی کر رہے ہیں ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer